پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان – کاروبار

کاروبار

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان – کاروبار

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

بند کریں

اوگرا کی سمری میں قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

15 اپریل، 2023 شام 08:07

اسلام آباد (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ہفتے کے روز پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے یا انہیں اگلے پندرہ دن تک برقرار رکھنے کے عوامل کی وضاحت کرتے ہوئے سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی۔

اتھارٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ دوسری جانب، اتھارٹی نے قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے عوامل بھی سامنے رکھے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ نئی قیمتیں 16 اپریل (12 بجے) سے لاگو ہوں گی۔

‘ ; var i = Math.floor(r_text.length * Math.random()); document.write(r_text[i]);