چین کے شہر گیوئی یانگ میں بگ ڈیٹا کثیر اللسانی لینگوئج سروس گلوبل شیئرنگ پلیٹ فارم باضابطہ لانچ کر دیا گیا
اٹھائیس تاریخ کو چین کے شہر گیوئی یانگ میں دنیا کا اولین بگ ڈیٹا کثیر اللسانی لینگوئج سروس گلوبل شیئرنگ پلیٹ فارم باضابطہ لانچ کر دیا گیا۔یہ پلیٹ فارم “بگ ڈیٹا اصطلاحات “کی بیس جلدوں کی بنیاد پر مبنی ہے۔یہ پلیٹ فارم بگ ڈیٹا کے میدان میں علمی خدمات ، علمی تحقیق اور علمی بازیافت کا مربوط مرکز ہے جو چین اور دیگر ممالک کے درمیان مشاورت اور تعاون کے لیے ایک کھلے دریچے کی مانند ہے۔ڈیجیٹل ڈیٹا پر مبنی یہ خدماتی علمی پلیٹ فارم عالمی سطح پر مفاد عامہ سمیت اشتراکی کثیر اللسانی بگ ڈیٹا علمی وسائل اور ڈیجیٹل علمی خدمات فراہم کرئے گا اور ڈیجیٹل انجینئرنگ منصوبہ جات کے نتائج کو عالمی سطح پر فروغ دے گا۔
بگ ڈیٹا کثیر اللسانی لینگوئج سروس گلوبل شیئرنگ پلیٹ فارم “ڈیجیٹل کوڈ” اور “بگ ڈیٹا اصطلاحات” کے بعد ڈیجیٹل انجینئرنگ منصوبہ جات کی ایک اور اہم اختراع ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی گیوئی یانگ کمیٹی اور گیوئی یانگ کی مقامی حکومت کی سربراہی میں گیوئی یانگ بگ ڈیٹا ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن نے اس پلیٹ فارم کی تشکیل میں گیوئی یانگ ادارہ برائے انوویشن ڈریون ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی ، گیوئی یانگ ادارہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، قومی جائزہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی اصطلاحات ، شنگھائی کمپیوٹر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سینٹر اور جی ٹی کام ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ۔یوں مختلف اداروں کے اشتراک سے پلیٹ فارم کی تعمیر اور ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔
ساختی اعتبار سے پلیٹ فارم کو” 1+6″ اسٹرکچر کہا جا سکتا ہے۔”1″ سے مراد ہے بگ ڈیٹا کثیر اللسانی لینگوئج سروس گلوبل شیئرنگ پلیٹ فارم کا ویب پورٹل اور موبائل ٹرمینل۔” 6″ سے مراد لی جاتی ہے ڈیجیٹل اصطلاحات کلاوڈ پلیٹ فارم ،سلک روڈ ڈیجیٹل اصطلاحات ، ڈیجیٹل اصطلاحات آن لائن، اصطلاحات گیوئی یانگ انڈیکس، اصطلاحات لائبریری، اصطلاحات ایپلی کیشن سمیت چھ کثیر اللسانی لینگوئج زہین زیلی پلیٹ فارم۔ یہ پورا پلیٹ فارم عالمی صارفین کے لئے پورٹل ویب سائٹ اور موبائل ٹرمینل قائم کرنے کی خاطر وسائل کے ڈیٹا بیس پر انحصار کرتا ہے۔ مرکزی انٹرفیس فنکشن ماڈیولز میں بازیافت ماڈیول ، ایک ذیلی پلیٹ فارم گرافکس ماڈیول اور نیوی گیشن بار ماڈیول شامل ہیں۔
” ڈیجیٹل اصطلاحات کلاؤڈ پلیٹ فارم” دنیا کا پہلا اوپن سورس اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم ، عالمی کثیر اللسانی خدماتی پلیٹ فارم اور ملٹی ڈومین بین الاقوامی انٹرایکٹو ایڈیٹنگ پلیٹ فارم ہے ، یہ ڈیجیٹل اصطلاحات منصوبے کا بنیادی حصہ ہے۔ یہ متعدد اصطلاحاتی ڈیٹا بیس لغت ، صوتی ڈیٹا بیس لغت ، نالج بیس لغت اور کارپس لغت کو سپورٹ کرتا ہے ۔یہ انٹرایکٹو ایڈیٹنگ فنکشنز کا حامل ہے جس کا مقصد ڈیٹا کثیر اللسانی علمی سروس سے پالیسی سازوں ، سائنسی و تکنیکی ماہرین اور دنیا بھر کے عام عوام کو موزوں ،درست اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔
“سلک روڈ ڈیجیٹل اصطلاحات ” دنیا بالخصوص “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے لئے ایک معیاری بگ ڈیٹا کثیر اللسانی اصطلاحی سروس پلیٹ فارم ہے ، جس میں چینی ، عربی ، انگریزی ، فرانسیسی ، جرمن ، اطالوی ، جاپانی ، کوریائی ، پرتگالی، روسی اور ہسپانوی سمیت گیارہ زبانوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ یہ “بیلٹ اینڈ روڈ” ڈیٹا ثقافتی تبادلے کا بنیادی منصوبہ ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے صارفین کو بگ ڈیٹا اصطلاحات کے بارے میں آسان اور درست معلومات فراہم کرتے ہوئے اسے سرحدوں کے پار فروغ دینا ہے۔
” ڈیجیٹل اصطلاحات آن لائن” اپنے انتہائی وسیع پیمانے ،ڈیٹا کے اعلیٰ معیار اور چینی اصطلاحی ڈیٹا کے مضبوط ترین نظام کی بدولت بگ ڈیٹا کے لیے ایک مجاز علمی سروس پلیٹ فارم ہے۔ یہ بگ ڈیٹا کی تحقیق اور اطلاق سے وابستہ فعال صارفین کو اصطلاحی بازیافت ، اصطلاحی انتظام اور اصطلاحی تخلیص فراہم کرتا ہے۔ایک سے زائد علمی خدمات مثلاً لیبلنگ اور اصطلاحات کی پروف ریڈنگ کے ساتھ ساتھ، ہم چین کی بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی اصطلاحات کے لئے مستند ترین اور پیشہ ورانہ سروس پلیٹ فارم کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔
“ڈیجیٹل اصطلاحات گیوئی یانگ انڈیکس” “بگ ڈیٹا بلیو بک” پر مبنی ہے ۔یہ گلوبل ڈیجیٹل مسابقتی انڈیکس ، بگ ڈیٹا ڈویلپمنٹ انڈیکس ، بگ ڈیٹا سیکیورٹی انڈیکس ، بگ ڈیٹا رول آف لاء انڈیکس اور بگ ڈیٹا فنانشل رسکس پر مسلسل تحقیق کی روشنی میں اسے اپ ڈیٹ اور شائع کرتا ہے۔ ڈیٹا کے چھ خدماتی پلیٹ فارمز بشمول روک تھام اور کنٹرول انڈیکس اور گورننس ٹیکنالوجی انڈیکس ، مختلف خطوں میں بگ ڈیٹا کی ترقی کے جامع درجے کو گراف وژولائزیشن کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔یہ پلیٹ فارمز کوشاں ہیں کہ “ڈیجیٹل گیوئی یانگ انڈیکس ” کو چین کے بگ ڈیٹا کی ترقی اور عالمی بگ ڈیٹا کی ترقی کے لیےایک مرکز کے طور پر تعمیر کیا جائے۔
” ڈیجیٹل اصطلاحات لائبریری” بنیادی طور پر اندرون ملک اور بیرونی سطح پر بگ ڈیٹا سے وابستہ شعبہ جات میں بہترین نظریات پر مبنی تحقیقی نتائج کے لٹریچر وسائل کو جمع کرتی ہے۔ یہ مخصوص ٹولز مثلاً معنوی استفسار ، حوالہ جات کا موازنہ اور مبہم جملے کی تلاش تشکیل دیتی ہے ، تاکہ جملے سے بازیافت کا احساس ہوجائے اور بلحاظ ابواب اور کتاب کے ذریعے تلاش کیا جا سکے۔ دیگر فنکشنز میں یہ ایک تصور اور دیگر تصورات کے مابین معنوی تعلق تلاش کرسکتی ہے ، اس بات کا احساس کرسکتی ہے کہ قارئین کے لیے کسی بھی دستاویز کے مواد سے سیکھنے اور تحقیقی حوالہ جات کے لیے علمی نکات کی مکمل وضاحت کی گئی ہے ، بگ ڈیٹا نالج کی بین الاقوامی ترویج اور مقبولیت کا فروغ بھی اس کا اہم فنکشن ہے۔
” ڈیجیٹل اصطلاحات ایپلی کیشن” عالمی واقعات کو اکٹھا کرتی ہے اور پورے شعبے میں کیسوں کی لائبریری قائم کرتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن واقعات کے گہرے ادراک اور کثیر الجہتی تجزیے کے ذریعے ڈیٹا کے مابین اندرونی رابطوں کی کھوج کرتی ہے ، کامیاب ماڈلز کا احاطہ کرتی ہے اور مؤثر طریقے سے سائنسی فیصلہ سازی کی حمایت کرتی ہے۔ درست گورننس ،کاروباری سہولتی خدمات اور موثر سیکیورٹی ضمانتیں بگ ڈیٹا ایپلی کیشنز کی ترقی کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرتی ہیں۔
ڈیجیٹل اصطلاحات مستقبل میں انجینئرنگ کے معیاری نظام میں اختراعی کامیابیوں کے استحکام ، ڈیجیٹل اصطلاحات انجینئرنگ کے بین الاقوامی پھیلاؤ اور مقبولیت میں اضافے ، بگ ڈیٹا کی قانون کے تابع گورننس کے فروغ ، ڈیجیٹل اصطلاحات انڈیکس کی مسلسل ترقی اور اطلاق کی مضبوطی ، سیاسی ، تجارتی اور شہری استعمال کے فروغ کی بنیاد پر لانچ کیا گیا ہے جو بگ ڈیٹا کی ترقی کا مرکز بن چکا ہے۔ ڈیجیٹل اصطلاحات پلیٹ فارم کے طویل المدتی انتظام اور آپریشن کی مستقل بہتری نے اسے گیوئی جو میں بگ ڈیٹا کے حوالے سے ایک جامع آزمائشی تجرباتی زون میں ڈھال دیا ہے۔یہ چین کی اختراعی کامیابیوں کا ایک بھرپور مظہر ہے۔ بگ ڈیٹا کثیر اللسانی لینگوئج سروس گلوبل شیئرنگ پلیٹ فارم کی مسلسل تعمیر کے ذریعے ، ہم فعال طور پر ایک جامع “چائنا ڈیٹا ویلی” عالمی مواصلاتی علمی نظام کی تعمیر کریں گے ، “چائنا ڈیٹا ویلی” کی برانڈنگ اور بین الاقوامیت سازی کو فروغ دینے اور عالمی بگ ڈیٹا کی ترقی کے لئے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔